ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

Sun, 02 Jul 2017 20:23:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی؍سرینگر،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ای ڈی کے مطالبے پر یہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔یہ وارنٹ منی لانڈرنگ کیس میں جاری کیا گیا ہے۔ای ڈی نے دو سال میں شبیر کو 8 سمن جاری کئے، لیکن وہ پیش نہیں ہوا تو اب غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا،چونکہ معاملہ دہلی میں درج تھا، تو پٹیالہ ہاؤس کورٹ، دہلی سے وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔وہیں اپنی صفائی میں شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ اسے پچھلے تین سالوں سے گھر میں گرفتار کرکے رکھا گیاہے اور اس کے وکیل ای ڈی کے سامنے ہر تاریخ پر پیش ہو رہے ہیں،شاہ پر حوالہ کے ذریعے کروڑوں روپے منگانے کا الزام ہے۔
 


Share: